ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں تو کمی واقع ہوگئی لیکن روزہ دارعوام کو غیراعلانیہ اوربدترین لوڈ شیڈنگ سے نجات نہ مل سکی

Aug 02, 2012 | 13:41

انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار سات سو پچاس میگاواٹ جبکہ طلب سترہ ہزار نو سو چورنواے میگاواٹ ہے۔ اس طرح شارٹ فال چارہزاردوسوچوالیس میگاواٹ ہوگیا ہے۔ شارٹ فال میں تو نمایاں حد تک کمی واقع ہوگئی لیکن عوام شدید گرم موسم میں روزے کی حالت میں بھی لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنے پرمجبورہیں۔ شہروں میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شینگ نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے تو دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جس کے باعث لوگ شدید اذیت میں مبتلا ہوکررہ گئے ہیں، سحری، افطاری اورتراویح کے اوقات میں بجلی بند رہنے سے روزہ داروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ اکثرعلاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اورنمازیوں کومساجد میں وضوکے لیے بھی پانی میسرنہیں ہے۔

مزیدخبریں