ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں کل سے مون سون بارشوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہونے کا امکان ہے

Aug 02, 2012 | 14:06

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور بعض وسطی علاقوں میں وقفے کے بعد کل سے مون سون بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ، ہزارہ ، راولپنڈی ، لاہور، گوجرنوالہ ، سرگودھا، ڈویژن اورکشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ مومسیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم رہے گا،ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ایبٹ آباد میں ستائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں اٹھارہ، مری تیرہ، کوٹلی گیارہ اور مظفرآباد میں آٹھ ملی میٹر بارش ہوئی۔

مزیدخبریں