لندن اولمپکس میں چین اٹھارہ طلائی تمغوں کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے، امریکہ پندرہ گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبرپرموجود ہے۔

Aug 02, 2012 | 23:49

خصوصی رپورٹر

تیس ویں اولمپک گیمزمیں چین مجموعی طور پرتیس تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پرموجود ہے۔ جن میں سترہ طلائی، نو چاندی اور چار کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ امریکی ایتھلیٹس اگرچہ مجموعی طور پر اکتیس تمغے حاصل کرچکے ہیں لیکن انکے طلائی تمغوں کی تعداد کم  ہونے کے باعث امریکہ میڈلز چارٹ پر دوسرے نمبر پرہے۔ امریکہ چودہ گولڈ، آٹھ سلور اور نو برانز میڈلزکے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔ جنوبی کوریا سات گولڈ، دو سلور اورچار برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ گیمز کے چھٹے روز ٹیبل ٹینس کےمینزسنگلز ایونٹ میں چین نےطلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ کشتی رانی کے مینز ڈبلزمیں نیوزی لینڈ، مینزلائٹ ویٹ میں جنوبی افریقہ اور ویمنزایٹ ایونٹ میں امریکی ایتھلیٹس نے سونے کےتمغے اپنے سینے پرسجائے۔ برطانیہ کے پیٹر ولسن نے مینز ڈبل ٹریپ میں گولڈمیڈل جیتا۔ جوڈو مینز

کےسوکلوگرام ایونٹ میں روس اور خواتین کے اٹھہتر کلوگرام ایونٹ میں امریکہ نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

کینوئنگ مینز سیلولم میں برطانوی ٹیم کامیاب رہی۔ جبکہ تیراندازی کے خواتین انفرادی مقابلوں میں جنوبی کوریا کی تیرانداز نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ٹریک سائیکلنگ کے مینزایونٹ میں بھی برطانوی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ خواتین ایونٹ جرمنی کے نام رہا۔ آرٹسٹک جمناسٹک کے خواتین انفرادی ایونٹ میں گولڈمیڈل یوایس اے کے نام رہا، جوڈو خواتین ایونٹ کی اٹھہتر کلوگرام کلاس میں امریکہ ہی کی کھلاڑی نے کامیابی سمیٹی۔ جوڈو کےمینزایونٹ کے سو کلوگرام کیٹگری میں روس نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

مزیدخبریں