مکرمی! جمہوریت کے بارے میں کہا جاتا ہے یہ وہ حکومت ہوتی ہے جسے عوام منتخب کرتے ہیں اور یہ عوام کے بنیادی حقوق میں اہم کردار ادا کرتی ہے پاکستان میں جمہوریت کا ڈھول پیٹا جاتا رہا مگر وہ حکومت عوام کی نہیں ایک خاص طبقہ کی ہوتی ہے۔ہمارے ہاں جمہوریت کے نام پر عوام کی بھلائی کیلئے کام ایک سفاکانہ مذاق کے سوا کچھ نہیں ہوتا ابھی گذشتہ دنوں جمہوریت کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ گیا۔ اس کے بعد بھی بڑی ڈھٹائی سے کیا جا رہا ہے ہم نے پانچ سال عوام کی خدمت کی۔ یہ قومی مفاہمت کے نام پر اور ان کا پانچ سال اور خدمت کا ارادہ تھا سینٹ کے انتخابات میں خرید و فروخت عام تھی الیکشن کمیشن گہری نیند سو رہا تھا اس کا حکم تھا کہ ہمیں کوئی نہ جگاے کروڑوں پر شرمناک سودے بازی ہوتی رہی یہ شرمناک سودے بازی نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا آج یہی مجرم ملک سے باہر عیش اور ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں یہی وجہ ہے آج ملک میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جو گدلا نہ دیا گیا ہو یہ وہ سیاستدان ہیں جنہوں نے جمہوریت کو بدترین آمریت میں بدل دیا ایسی جمہوریت کا عوام کیا کریں۔ (مبارک احمد اعوان اعوان کاٹیج نشیمن پارک فیروز پور روڈ لاہور 0300-4214325)