کیریکٹر نہیں تو کچھ بھی نہیں

Aug 02, 2013

مراسلات

مکرمی! اپنے ایک کالم میں اجمل نیازی صاحب نے ایک اصطلاح ”عزیز جلا وطنو“ پیش کی۔ اسکی تفسیر عرض ہے۔ یہ ملک بنکوں میں گروی ہے اور ہم سب حقیقی اور اخلاقی معنوں میں جلاوطن ہی ہیں۔ یہ جلاوطنی ختم ہو گی اس دن جب اپنی کمائی سے ملک کے معاملات چلائیں گے پچھلے پانچ سال ایک بھیانک خواب سے گزرے پرامید صبح طلوع ہو چکی ہے میڈیا کا رول اہم ہے صرف مثبت تنقید کی جائے اور سارا زور قوم کا مورال بلند رکھنے پر ہو۔ عدالتوں کا تو نشان ہی میزان ہے وہ یقیناً قانون کے ساتھ ساتھ ملک سے بھی انصاف کرینگی۔ سب طبقے بھی شعوری طاقت سے دور جلاوطنی سے نجات دلائیں ہر طرح کی نعمتوں سے مالا مال ہمارا ملک ایمانداری اور ڈسپلن کا محتاج ہے۔ (معین الحق 266-P ماڈل ٹاﺅن لاہور )

مزیدخبریں