میانوالی میں پاسپورٹ آفس کا اجرا

مکرمی! گذشتہ حکومت نے اپنے آ خری ایام میں میانوالی پاسپورٹ آفس کے لئے فیصل پلازہ میانوالی میں دفتر کرایہ پر حاصل کر کے پاسپورٹ آفس کا بورڈ بھی آویزاں کر دیا تھا۔لیکن تاحال دور دور تک پاسپورٹ آفس کاکوئی نشان تک نہیں مل رہا۔ ضلع میانوالی کی عوام کثیر تعداد بیرون ملک ملازمت کرتے ہیں۔ ضلع کی عوام کو پاسپورٹ کے حصول کے لئے سرگودھا جانا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں بے حد تکلیف کاسامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کا وقت بھی کافی ضائع ہو جاتا ہے۔ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی خدمت میں التماس ہے کہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ضلع میانوالی میں فوری طور پر پاسپورٹ آفس کا اجراءکر کے عوام کی تکلیف کا ازالہ فرمائیں۔(سید لطف علی بخاری موچھ ضلع میانوالی) 0333-6830814) 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...