لاڑکانہ، پیپلز پارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو کے گھر بجلی چوری پکڑی گئی

لاڑکانہ، پیپلز پارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو کے گھر بجلی چوری پکڑی گئی

 لاڑکانہ (آئی این پی) لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو کے گھر بجلی چوری پکڑی گئی، سابق صوبائی وزیر کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق لاڑکانہ میں شیخ زید کالونی میں واقع سابق صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو کے گھر کو غیر قانونی کنڈے کے ذریعے بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔ حکام نے موقع پر پہنچ کر سپلائی کاٹ دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بجلی چوری پانچ سال سے جاری تھی۔
بجلی چوری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...