لاس اینجلس(اے پی پی) ہالی وڈ ٹی وی کی میزبان کم کدرشن نے اپنی والدہ کرس جینر کے گھر میں فوٹو گرافر کے زبردستی گھسنے کی کوشش پر پولیس طلب کرلی ۔ کم کدرشن ،جو ان دنوں اپنی بیٹی نارتھ ویسٹ کے ہمراہ والدہ کے ہاں رکی ہوئی ہیں، نے کہا کہ ایک فوٹو گرافر نے ان کی والدہ کو گھر کے راستے جاتے ہوئے گھیرے میں لے لیا یہاں تک کہ جب وہ گھر داخل ہوئی تو اس نے بھی ان کے گھر زبردستی گھسنے کی کوشش کی تاکہ گھر میں موجود تمام لوگوں کی تصاویر لے سکے ۔ انہوں نے موقع پر پولیس کو بلا کر اس فوٹو گرامر کو ان کے حوالے کر دیا۔