عیدالفطر پر کسی بھارتی فلم کی نمائش کا امکان نہیں

لاہور (کلچرل رپورٹر) عیدالفطر پر کسی بھارتی فلم کی نمائش کا امکان نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی فلموں کے امپورٹر شیخ امجد رشید نے عیدالفطر کے لئے بھارت سے فلم چنائی ایکسپریس درآمد کرائی، اسے سنسر بورڈ سے پاس کرایا مگر انہوں نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے عیدالفطر کے موقع پر بھارتی فلم چنائی ایکسپریس ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے فلمی حلقوں نے شیخ امجد رشید کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن