ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں قومی توقعات پر پورا اترے گی : قاسم ضیاء

Aug 02, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءنے کہا ہے کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم وہی رزلٹ دے کی جس کی قوم نے ان سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم ضیاءنے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیا کپ کے تربیتی کیمپ سے لا تعلق ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے ٹیم مینجمنٹ کو فری ہینڈ دے رکھا ہے ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔ ہاکی ورلڈ لیگ میں کھلاڑیوں کے انجری مسائل کی وجہ سے اچھا رزلٹ نہیں آ سکا تھا تاہم ایشیا کپ میں قومی ٹیم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ اختر رسول اور طاہر زمان کھلاڑیوں پر کافی محنت کر رہے ہیں۔ صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کی اجازت سے کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو وہ تمام سہولیات فراہم کرئے جن کی وہ توقع رکھتے ہیں۔ فیڈریشن نے کبھی ٹیم مینجمنٹ کے کاموں میں مداخلت نہیں کی ہے تاکہ وہ اپنا کام پوری توجہ کے ساتھ کر سکیں۔ 

مزیدخبریں