بارسلونا (سپورٹس ڈیسک) امریکہ کے ریان لوشئے نے ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں مردوں کے 200 میٹر انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ انہوں نے یہ فاصلہ ایک منٹ اور 54.98 سیکنڈ میں طے کیا۔ جاپان کے کسوکی ہگینو نے چاندی اور برازیل کے تھیاگو پریرا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔