زمبابوے کو بھارت کے ہاتھوں چوتھے میں بھی 9وکٹوں سے شکست

Aug 02, 2013

بلاویو (اے پی پی) بھارت نے زمبابوے کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا کرسیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 144 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔۔ بھارتی ٹیم نے ہدف 31 ویں اوور میں ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔ روہت شرما 64 اور سریش رائنا 65 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ٹنڈئی چتارا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں