اولڈ ٹریفورڈ کے ’تحفظ‘ کی درخواست منظور

Aug 02, 2013

اولڈ ٹریفورڈ (بی بی سی رپورٹ) برطانیہ کی ایک کونسل نے برطانوی فٹبال کلب کے مداحوں کی تنظیم مانچسٹر یونائیٹڈ سپورٹرز ٹرسٹ کی درخواست منظور کر لی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کبھی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم کو بیچنے کی کوشش کی جائے تو اس کا ’تحفظ‘ کیا جا سکے۔ یہ سٹیڈیم 1910 سے مانچسٹر یونائیٹڈ کا گڑھ ہے اور اسے مقامی اثاثہ قرار دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اگر کبھی مستقبل میں سٹیڈیم کا مالک گلیزر خاندان اسے بیچنے کی کوشش کرے تو ٹرسٹ کو بولی میں حصہ لینے کا اختیار حاصل ہو گا۔ ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈنکن ڈریسڈو نے کہا: ’اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ مالکان کا فی الحال اولڈ ٹریفورڈ کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم اس فیصلے سے شائقین کے طویل مدت مفاد کا تحفظ ہو گا کیوں کہ کسی کو نہیں معلوم کہ مستقبل میں کیا ہو گا۔

مزیدخبریں