نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے نے کرپشن کے خلاف سخت قانون سازی کے لئے پُرامن احتجاج کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انا ہزارے کا کہنا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے موسم سرما کے سیشن شروع ہوتے ہی کرپشن کے خلاف قانون سازی کے حق میں دھرنا دیں گے۔