اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) نیب کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت پانی اور بجلی کی طرف سے بجلی کے بلوں کی وصولی کے لئے نیب کو جو خط لکھا گیا تھا اس کے تحت نیب نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق بجلی کے بلوں کے اجراءمیں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں پائی گئی ہیں۔نیب نے بجلی کی تقسیم کا کام کرنے والی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسروں سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ نادہندہ صارفین کی مکمل فہرست فراہم کریں ورنہ نیب بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔صارفین کو بجلی بل جاری کئے گئے ہیں لاتعداد بلوں میں صارفین کا نام موجود نہیں اور پتے بھی غلط ہیں نیب نے بجلی کی تقسیم کا کام کرنے والی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسروں سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ نادہندہ صارفین کی مکمل فہرست فراہم کریں ورنہ نیب بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔ نیب ترجمان کے مطابق بلوں میں غلطیوں کے باوجود اب تک ڈیڑھ ارب روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے۔
نیب تحقیقات
نیب تحقیقات
نیب نے بجلی بلوں کے اجراءمیں بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کردی
نیب نے بجلی بلوں کے اجراءمیں بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کردی
Aug 02, 2013