40روز میں تیار ہونے والی مولی کی اگیتی قسم کاشت کی جائے : ترجمان محکمہ زراعت

40روز میں تیار ہونے والی مولی کی اگیتی قسم کاشت کی جائے : ترجمان محکمہ زراعت

لاہور: (پ ر) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے شعبہ سبزیات کی”40دن میں تیار ہونے والی“ مولی کی اگیتی قسم کی اگست میں کاشت سے ستمبر کے مہینہ میں گھریلو استعمال کےلئے مولی دستیاب ہوتی ہے اور کاشتکار اسے اچھی قیمت پر بیچ کر اپنی آمدن می خاطر خواہ اضاضہ کرسکتے ہیں۔ مولی کی یہ قسم گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ2012-13 میں پنجاب میں 6ہزار 298 ہیکڑ رقبہ پر مولی کاشت ہوئی اور 1لاکھ 16ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوئی ۔

ای پیپر دی نیشن