لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ان دنوں سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب کے اضلاع مظفر گڑھ ڈیرہ غازی خان لیہ بھکر میانوالی اور سرگودھا کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے پہلے دن بدھ کو صوبائی وزیر آبپاشی نے ضلع مظفر گڑھ میں دریائے چناب پر خان گڑھ کے نزدیک خان گڑھ فلڈ بند چندر بھان کا بھی دورہ کیا اور دریائے چناب کے کٹاﺅکو روکنے اور نزدیکی دیہات کو دریا برد ہونے سے بچانے کے لیے زیر تعمیر سپر کا بھی معائنہ کیا۔
صوبائی وزیر آبپاشی کا مظفر گڑھ، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، میانوالی، سرگودھا کا دورہ، سیلاب کی صورت حال کا جائزہ
صوبائی وزیر آبپاشی کا مظفر گڑھ، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، میانوالی، سرگودھا کا دورہ، سیلاب کی صورت حال کا جائزہ
Aug 02, 2013