لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ حکومت کی قومی توانائی پالیسی دراصل قومی تباہی پالیسی ہے کہ پہلے سے مہنگی بجلی کو مزید مہنگا کرنے کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں جس سے چھوٹا مینوفیکچرر اور دکاندار تباہ ہو جائیں گے اور مہنگائی کی ایسی خوفناک لہر اٹھے گی کہ پہلے سے مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام مرنے کی دعائیں مانگیں گے۔ بیروزگاری ہر گھر میں بھوک کے کانٹے بکھیرے گی اور افراط زر میں اضافہ روپے کی قوت خرید ختم کرتا جائے گا۔ کیا یہی وہ معاشی بہتری ہے جس کا انتخابی مہم میں عوام سے وعدہ کیا جاتا رہا۔ وہ آج یہاں لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری جنرل عبدالرزاق ببر نے کہا کہ ہر سال بجلی کی کل پیداورا کا 45 فیصد چوری ہو رہا ہے‘ اربوں کی کرپشن ہو رہی ہے‘ حکومتی اخراجات شاہانہ ہیں ان پر قابو پانے کی بجائے حکومت بجلی اور پٹرول مہنگا کرنا آسان حل سمجھتی ہے۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے چھوٹا مینوفیکچرر اور دکاندار تباہ ہو جائے گا: خالد پرویز
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے چھوٹا مینوفیکچرر اور دکاندار تباہ ہو جائے گا: خالد پرویز
Aug 02, 2013