رواں سال کے پہلے ماہ ٹیکس وصولیوں میں 25 فیصد کمی

اسلام آباد(آئی این پی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ (جولائی) کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 25 فیصد کمی ‘ ایف بی آئی نے جولائی 2014ءمیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا ‘ مالی سال2014-15 کے دوران ایف بی آر کے لئے 2810 ارب روپے کے پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گیا ‘ دسمبر 2014ءمیں ریونیو ہدف پر نظر ثانی کا امکان ہے۔ جمعہ کو ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2014-15ءکے ابتدائی ماہ (جولائی ) کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 25.8 فیصد تک گراوٹ آئی ہے۔ ایف بی آر نے جولائی 2014ءمیں صرف 92 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں اس کے برعکس جولائی 2013ءمیں 124 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔ یوں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو جولائی 2014ءمیں گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس وصولیوں میں 32 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران 2810 ارب روپے کے پہاڑ جیسا ٹیکس ریونیو ہدف حاصل کرناہے جبکہ اگر یہی صورتحال رہی تو حکومت کو دسمبر 2014ءمیں ٹیکس ریونیو ہدف پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...