ملک میں چینی کی پیداوار کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی(آن لائن) ملک میں چینی کی پیداوار کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مقامی کھپت کے بعد بھی 8 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن چینی فاضل ہے۔ماہانہ بنیاد پر چینی کی برآمد میں329 فیصد اضافہ ہوا مگرعوام کو کیا ریلیف ملا، کچھ نہیں، رواں سال ملک میں چینی کی ریکارڈ 53 لاکھ 35 ہزار 776 میٹرک ٹن پیداوار ہوئی، 45 لاکھ میٹرک ٹن مقامی کھپت کے بعد 8 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن چینی فاضل ہے، عالمی مارکیٹ میں چینی کے سودوں میں نرخ کم ہونے پر شوگرملز مالکان کے لیے فاضل اسٹاک کو کھپانا بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔صورتحال کے پیش نظراقتصادی رابطہ کمیٹی نے 15جون تک ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی تھی جس کے نتیجے میں 67 ہزار970 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی جومئی کے مقابلے میں 329 فیصد زائد ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت برآمدی مدت میں 31 اکتوبر تک توسیع پرغورکررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن