واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک) ٹاپ سیڈ ٹوماس برڈچ سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئے۔ واشنگٹن میں جاری اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں ٹاپ سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کوکینیڈا کیواسک پوسپیسل کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کینیڈین کھلاڑی نے برڈچ کوچھ دواورچھ چارسے مات دیکرکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ کینیڈا کے میلوس راونک نے سابق عالمی نمبرایک آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ کیخلاف سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ راونک کی فتح کا سکورسات چھ اوراورسات چھ رہا۔
سٹی اوپن ٹینس:ٹوماس برڈچ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
Aug 02, 2014