عید صرف بچپن کی ہوتی ہے : ببرک شاہ

لاہور ( کلچرل رپورٹر) فلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ عید آتی ہے اور گزر جاتی ہے ، لوگوں کے پاس ایک دوسرے کے لیے وقت ہی نہیں ہوتا ہے اور ویسے بھی عید صرف بچپن کی ہوتی ہے ، میں ہمیشہ بچوں کو عید مناتے دیکھ کر خوش ہوتا ہوں ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے کہا کہ میری پوری توجہ اس وقت فلموں اور ٹی وی ڈراموں پر مرکوز ہے ، اپنے کیرئیر پر توجہ دے رہا ہوں جو میرے لیے بہت اہم ہے ۔

ای پیپر دی نیشن