لاہور ( کلچرل رپورٹر) فلم اور ٹی وی کی مقبول اداکارہ و ماڈل زاریہ صلاح الدین نے کہا کہ عید دوستوں اور چاہنے والوں کے ساتھ مل بیٹھنے کا ایک بہانہ ہے ، میں عید دوستوں اور فیملی کے ساتھ منانا پسند کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام کام چھوڑ کر فیملی کے ساتھ چاند رات کو خوب ہلہ گلہ اور شاپنگ کرتی ہوں اور عید کے دن کے لئے خصوصی پکوان اپنے ہاتھ سے تیار کرتی ہوں ۔ زاریہ صلاح الدین نے کہا کہ بطور گلوکارہ بڑی محنت کر رہی ہوں ، لکھنے کا عمل تو کبھی ختم نہیں ہوتا ۔
بطور گلوکارہ محنت کررہی ہوں، لکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا: زاریہ صلاح الدین
Aug 02, 2014