کراچی،سبزیوں کی قیمتوں میں دگنا اضافہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) منافع خور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے، پہلے رمضان میں عوام کو لوٹا اور اب عیدالفطر کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کر دیا۔عیدالفطرکے فوری بعددوبارہ  منافع خور پھر سرگرم ہوگئے، کمشنر کراچی کے نرخ نامے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا، ٹماٹر تیس روپے اضافے سے اسی سے نوے روپے فی کلو کر دیا، پیاز پندرہ روپے بڑھا کر پچاس روپے،، آلو ستر سے پچہتر روپے اور لہسن دو سو چالیس سے دو سو اسی روپے فی کلو کر دیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ برائلر مرغی کا گوشت بھی دو سو پچپن روپے کے بجائے دو سو نوے سے تین سو روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...