لاہور( کامرس رپورٹر) مقامی لوہا مارکیٹ میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران گھریلو تعمیر میں استعمال ہونے والے سریئے کی قیمت میں 7 ہزار روپے جبکہ کمرشل تعمیر میں استعمال ہونے والے 60 گریڈ کے سریئے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اضافہ ہوا جس سے گھریلو تعمیر میں استعمال ہونے والے سرئیے کی قیمت 70 ہزار روپے سے بڑھ کر 77 ہزار روپے ٹن اور کمرشل تعمیر میں استعمال ہونے والے 60 گریڈ کے سرئیے کی قیمت 82 ہزار روپے سے بڑھ کر 86 ہزار روپے ٹن ہوگئی ۔