اسرائیلی مظالم نے چنگیز خان، ہٹلر کے مظالم کو بھی مات دیدی: ساجد میر

مریدکے (نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سنیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے غزہ میں اسرائیلی مظالم نے ہلاکو، چنگیز خان اور ہٹلر کے مظالم کو بھی مات دے دی ہے۔ او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔ مسلم حکمرانوں کی غفلت اور کمزوری سے اسرائیل دہشت گردی میں مصروف ہے۔ خان اور قادری کسی اور کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ انہیں فری ہینڈ دے دیا جائے ان کے غباروں سے ہوا نکل جائے گی۔ نادیدہ قوتیں ان کی سرپرستی کر رہی ہیں۔ جمہوریت پٹڑی سے اتری تو ذمہ داری ان پر ہو گی اور قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مجید نظامی نظریہ پاکستان کے محافظ، اسلامی قوتوں کے ترجمان، کھرے انسان اور چلتا پھرتا پاکستان تھے۔ اس امر کا اظہار سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے جمعہ کی سہ پہر مقامی ہوٹل میں میڈیا اور نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ ساجد میر نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں عالم کفر ہر جگہ امت مسلمہ کا خون بہا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن