کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پیپلزپارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی اور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور اور مزدوروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ہم موجودہ حکومت کی نجکاری کی پالیسی کے سخت خلاف ہیں ۔