مسئلہ کشمیر تاریخی حقیقت ہے‘ پاکستان اور بھارت حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں : چین

Aug 02, 2014

بیجنگ(آن لائن) چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی حقیقت ہے، پاکستان اور بھارت کو اس  کے حل کیلئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ آزاد کشمیر میں چینی لبریشن آرمی موجود ہے تاہم  تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے  پراجیکٹ مکمل  ہونے پر اہلکاروں کو واپس بلالیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی سے بھارت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ چین بھارت کیخلاف جارحیت کے عزائم نہیں رکھتا۔ بیان میں کہا گیا  کہ مسئلہ کشمیر بارے چین کا موقف واضح ہے کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے اور پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں امن و امان کو قائم کرنے کیلئے مسائل کا حل ضروری ہے اور جب تک پیچیدہ مسائل کو حل نہ کیا جائے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ بیان میں کہا گیا  کہ بھارت چین کیساتھ مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہورہا۔
چین

مزیدخبریں