پاکستان کو مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں میں شامل کیا جائے: امریکی پینل

Aug 02, 2014

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے مذہبی آزادی کے امور کی نگرانی کرنیوالے پینل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مذہبی آزادی کے حوالے سے پاکستان میں بدترین صورتحال ہے۔ پینل نے اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے کہ اس نے پاکستان کو خصوصی تشویش والے ممالک (CPC) کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔ عالمی مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی کمیشن (VSCIRF) کی سربراہ کترینہ لینٹوس نے امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں دنیا کے ان ممالک کا ذکر ہے جن پر مذہبی آزادی کے حوالے سے سنگین نوعیت کے الزامات ہیں۔ 2006ء تک اس فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 2011ء تک اسے محکمہ خارجہ  نے رسمی طور پر جاری نہیں کیا حالانکہ اس حوالے سے برما، چین، اری ٹیریا، ایران، شمالی کوریا، سعودی عرب، سوڈان اور ازبکستان کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اپریل میں اس کمیشن نے کہا تھا کہ اس فہرست میں پاکستان، ترکمانستان، تاجکستان، ویتنام، شام، عراق، نائیجیریا اور مصر کو بھی شامل کی جائے۔ کمیشن نے رپورٹ میں 27 جولائی کے اس واقعہ کا ذکر کیا ہے جس کے تحت ایک قابل اعتراض تصویر آن لائن جاری کرنے پر مبینہ طور پر قادیانیوں کے 8 گھر جلا دیئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دیگر اقلیتوں پر بھی حملے کئے جارہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شام میں خانہ جنگی کے باوجود اسے فہرست میں شامل نہیں کیا۔
امریکی کمیشن

مزیدخبریں