کوئی مارچ اور احتجاج ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہو سکتا : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم کی قیادت میں عوام کے دیئے بھاری مینڈیٹ کے مطابق پاکستان کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ کوئی مارچ اور احتجاج ملک کی ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کو ایسے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں جس سے قومی وحدت پارہ پارہ ہوجائے بلکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کے لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ وطن عزیز انشاء اﷲ اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا۔ ملک سے اندھیرے دور ہوں گے اور پاکستان دنیا کی عظیم معاشی قوت بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری میں یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو میں کیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف امن کے دشمنوں سے برسر پیکار ہیں۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک وقوم کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لئے پوری قوم متحد ہو جائے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو مسائل کے گرد اب سے نکالنے کے لئے پر عزم ہے۔ انشاء اﷲ ہماری کاوشیں رنگ لائیں گی -ملک ا من کا گہوارہ بنے گا اور ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہو گا۔ رواں مالی سال کے دوران صوبے میں ترقیاتی سکیموں کے لئے 345 ارب روپے کے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں اور سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور آئے گا۔ شہباز شریف نے جشن آزادی کی تقریبات کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی بھر پور طریقے سے مناتی ہیں۔ پوری قوم زبردست اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...