ریما اور وینا ملک میری نقل کرتی ہیں: اداکارہ میرا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ریما کی نقل میں نہیں کرتی بلکہ میری نقل ریما کرتی ہے۔ ریما اس قابل نہیں کہ میں اس کی نقل کروں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں میرا نے ریما کو کھری کھری سناتے کہا کہ وہ ایک بہت اچھی انسان نہیں، جھوٹ بہت بولتی ہیں، ماضی میں ہم نے ایک ساتھ کام کیا۔ ریما کے علاوہ وینا ملک بھی مجھے کاپی کرتی ہے۔ ریما مجھ سے دس بارہ سال سینئر ہیں۔ شعیب اختر سے دوستی رہی، انہوں نے مجھے اور میری کزن کو ایک ہی وقت میں پروپوز کر دیا تھا، جس سے شادی ہو گی سب کو پتہ چل جائے گا۔ میرا نے کہا کہ پروگرام ’’کون بنے گا میرا کا پتی‘‘ میں لاکھوں پروپوزلز آئے، اس میں کئی سکینڈلز نے جنم لیا۔ کیپٹن نوید کا سکینڈل بھی ایک تھا۔ میرے پسندیدہ شاعر غالب ہیں۔ ان دنوں میڈیکل سے متعلق پڑھائی کر رہی ہوں کہ صحت سے متعلق معاملات کیا ہیں تاکہ پتہ چل سکے انسان اندر سے کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...