ڈیرہ بگٹی، بارکھان: بارودی سرنگوں کے دھماکے، امن فورس کے اہلکار سمیت 2 جاں بحق

کوئٹہ+ جعفر آباد (نیوز ایجنسیاں) ڈیرہ بگٹی اور پارکھان میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں امن فورس کا اہلکار اور بگٹی قبیلے کا اہم کمانڈر جاں بحق ہو گئے۔ کوئٹہ میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ پنجگور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے شنگریش کے قریب نامعلوم افراد نے باروفد سرنگ نصب کی ہوئی تھی اسی دوران امن فورس کے اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے کہ ان کا پائوں بارودی سرنگ پر آ گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے ایک امن فورس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا اور وہ زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں بگٹی قبیلے کا کمانڈر عجب خان شمبانی بگٹی قافلے کے ساتھ لوٹی سے ڈیرہ بگٹی جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پہ چڑھ گئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کمانڈر عجب خان موقع پر دم توڑ گیا۔ جبکہ اس کے تین ساتھی   ناوی خان، زاھد علی، اور پٹھان بگٹی شدیدزخمی ہوگئے واقع کے بعدلیویزفورسزنے موقع پر پہنچ کرلاش اور زخمیوںکواپنی تحویل میںلیکر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے شال کوٹ زہری میں بچوں کی لڑائی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے تین افراد دم توڑ گئے جبکہ 4زخمی ہو گئے۔ ادھر پنجگور کی تحصیل پروم میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جوائیہ میں ایک گھر میں گھس کر محمد انور، فردوس خان اور ایک خاتون کو قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...