گجرات: عید پر میکے جانے کی فرمائش کرنے والی بیوی پر تشدد، بال کاٹ دیئے

Aug 02, 2014

گجرات (نامہ نگار) خاوند نے عید کیلئے میکے جانے کی فرمائش کرنیوالی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال کاٹ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دولت نگر کے نواحی گائوں نتھوال کے رہائشی امتیاز نے اپنی بیوی بشریٰ کو عید پر والدین کے گھر جانے کی فرمائش کرنے اور توں تکرار ہونے پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کمرے میں بند کر کے سر کے بال کاٹ دئیے اور فرار ہوگیا۔ تھانہ دولت نگر پولیس نے امتیاز کیخلاف مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں