مری: زائد کرایہ نہ دینے پر سیاحوں پر تشدد، ہوٹل سیل، 8 افراد گرفتار

مری + لاہور (آن لائن+ خصوصی رپورٹر) مری میں ہوٹل مالکان کی غنڈہ گردی اور من مانیاں عروج پر، زائد کرایہ نہ دینے پر سیاحوں پر تشدد، مار مار کر لہولہان کردیا، واقعہ کی کوریج کرنے پر میڈیا کے افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، فیملی کے ساتھ ہوٹل عملہ بدتمیزی سے پیش آتا رہا، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیر قانون پنجاب کی واقعہ کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی۔ جمعہ کے روز مری میں سیاحوں کا جم غفیر امڈ آیا جس کی وجہ سے  ہوٹل مالکان من مانیوں پر اتر آئے اور بعض ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 10 سے 40 ہزار تک وصول کیا جس پر بعض سیاحوں کو کرائے کی ادائیگی کیلئے قیمتی موبائل اور دیگر اشیاء اونے پونے بیچنی پڑیں۔ حکومتی  وزیر شاہد خاقان عباسی اور ایم پی اے اشفاق سرور کے حلقہ انتخاب میں  ہوٹل من و سلویٰ کے مالکان نے سیاحوں سے زائد کرایہ کی وصولی کا مطالبہ کیا تو سیاحوں نے زائد کرایہ دینے سے انکار کردیا جس پر ہوٹل مالکان طیش میں آگئے اور انہوں نے سیاحوں پر لاتوں، مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی جس سے سیاح لہولہان ہوگئے۔ اس واقعہ میں نجی چینلز نے کوریج کرنے کی کوشش کی تو مالکان نے  دو چینلز کی ڈی ایس این جی کے شیشے توڑ ڈالے اور رپورٹرز اور کیمرہ مینوں سے کیمرہ چھیننے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مری میں ہوٹل مالکان کی جانب سے سیاحوں اور میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ تشدد میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...