پاکستان ریلوے کیلئے 20 انجن لیکر جہاز چین سے بندرگاہ پہنچ گیا

Aug 02, 2014

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ریلوے کیلئے 20 انجن لیکر جہاز بندرگاہ پہنچ گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق انجن چین سے منگوائے گئے ہیں۔ چین سے منگوائے گئے انجنوں کی یہ دوسری کھیپ ہے۔ دو سے تین دن بعد انجن پاکستان ریلوے کے حوالے کئے جائیں گے۔ ریلوے کیلئے 58 نئے انجن چین سے منگوائے جائیں گے۔

مزیدخبریں