شہر میں متعدد وارداتیں، لاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا، 6 گاڑیاں چوری

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں کے مال سے محروم کر دیا گیا جبکہ چور 6 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں لے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ہربنس پورہ میں بیوٹی پارلر سے خواتین ڈاکو پہلے تیار ہوتی رہی اور بعد میں گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل لے اڑی۔ اقبال سٹریٹ شالیمار کے رہائشی جاوید اقبال کے گھر سے چار ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 24 لاکھ 35 ہزار مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر لے گئے۔ گلشن اقبال راجہ بلاک کے ندیم کے گھر سے تین ڈاکوئوں نے 40 ہزار کی نقدی لوٹ لی اور جاتے ہوئے گھر کے باہر ایک راہگیر آصف سے اسکی موٹر سائیکل بھی چھین کر لے گئے۔ سندرخودپور کے رشید کے گھر سے 7 ڈاکو 15 لاکھ 85 ہزار، مانگا منڈی کے ارشاد کے گھر سے 4 ڈاکو 4 لاکھ 15 ہزار کی نقدی زیورات، غازی آباد جناح پارک ہربنس پورہ میں دو ڈاکو لطیف کی دکان سے 18 ہزار، کوٹ لکھپت گوندل چوک میں تین ڈاکو محبوب کلینک سے 60 ہزار کی نقدی اور موبائل لے گئے جبکہ ستوکتلہ واپڈا ٹائون کے رہائشی غلام محمد کے گھر سے چور 6 لاکھ، ڈیفنس اے زیڈ بلاک کے رہائشی عادل کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ، ٹائون شپ کے رہائشی حمزہ کے گھر سے 6 لاکھ کی نقدی زیورات اور شفیق آباد مین بازار قصور پورہ میں طارق کی دکان سے 8 لاکھ کی نقدی اور مشینری چوری کر لی گئی۔ اقبال ٹائون ہما بلاک میں شاہد سے پانچ لاکھ نواں کوٹ بی بلاک میں رضوان سے 17 ہزار، ستوکتلہ پی آئی اے سوسائٹی میں شاہد سے 35 ہزار، ہنجروال میں رضوان سے دو لاکھ 20 ہزار، ستوکتلہ پی آئی اے روڈ پر عمار سے 40 ہزار، نواب ٹائون شادیوال چوک میں محمد علی مظہر سے 18 لاکھ کی کار، چوہنگ گرین فورٹس میں عمیر سے ایک لاکھ، شمالی چھائونی عسکری ٹین میں نعمان سے 17 ہزار، ہربنس پورہ کھجور والی سکیم میں تنویر سے چار لاکھ 94 ہزار کی نقدی اور موبائل چھین لیا گیا۔ غالب مارکیٹ سے غلام محی الدین، جنوبی چھائونی سے فیصل، جوہر ٹائون سے آصف، چوہنگ سے شیراز، نواں کوٹ سے مدثر اور شادباغ سے جاوید اقبال کی گاڑیاں جبکہ شفیق آباد سے ندیم، گلشن راوی سے نعمان اور ساندہ سے رشید کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...