لاہور (پ ر) ملک ریاض حسین نے کراچی میں سانحہ سی ویو میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ ملک ریاض حسین نے کراچی میں ساحل سمندر پر 36 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بحریہ ٹائون نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پہل کی ہے ماضی کی طرح اس مشکل گھڑی میں بھی ملک ریاض حسین نے متاثرین کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل بھی ہر مشکل کی گھڑی میں بحریہ ٹائون نے اعوام کی خدمت کی اور انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔