لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (س) نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف گزشتہ روز جمعۃ المبارک کو یوم عزم منایا۔ جمعہ کے روز خطبات میں علماء و مشائخ نے اپنے خطاب میں فلسطین پر ہونے والے بے پناہ مظالم کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جے یو آئی (س) لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد، مولانا اعظم حسین اور دیگر علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ اگر اس موقع پر فلسطین کے مسلمانوں کے تحفظ اور اسرائیلی تشدد کے خلاف مزاحمت نہ کی گئی تو آئندہ آنے والے دنوں میں فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی آخری مرحلے میں پہنچ جائے گی۔ عالم اسلام کو بیدار ہونا چاہئے۔