حکومت کی ناکامی کو جمہوریت کی ناکامی تصور نہیں کیا جانا چاہئے: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ ملک انتہائی گھمبیر حالات سے گزر رہا ہے، پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنے کی ضرورت ہے، حکومت کی ناکامی کو جمہوریت کی ناکامی تصور نہیں کیا جانا چاہئے، ملک کے غریب اور محروم طبقات کو ساتھ ملا کر اقتدار اور وسائل پر قابض بالادست طبقات کو چیلنج کروں گا‘ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو لگام دینے کے لئے مسلم سربراہان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔  10 اگست کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے عظیم الشان مارچ میں عوام بھر پور شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل منڈہ ضلع دیر پائیں کے علاقہ شلکانڑی میں حجرہ احسان اللہ خان میں معززین علاقہ اور جماعت اسلامی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک کے 18 کروڑ عوام حکمرانوں اور سیاسی قیادت سے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسائل کی جڑ ملک کے اقتداراور وسائل پر قابض مٹھی بھر اشرافیہ ہے جو عوام کے سروں پر مسلط ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شریعت در اصل انسان کو انسان کی غلامی سے نجات دلا کر انہیں اللہ کی بندگی میں دینے اور لوگوں کو عدل وانصاف ، تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی بلا امتیاز فراہمی کا نام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...