موبائل سمز ایکیٹویشن، بائیو میٹرک تصدیق کا نظام شروع

اسلام آباد (آئی این پی ) ملک  بھر میں  بائیو میٹرک تصدیق موبائل سمز کی فروخت کا یکم اگست سے نیا نظام شروع ہوگیا، حکومتی فیصلے کے تحت اب نئی موبائل فون سمز خریدنے والے ہر صارف کی  بائیو میٹرک تصدیق  لازمی ہوگی، حکومتی حکم نامے کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت اب انگوٹھے کے نشان اور نادرا کی جاری کردہ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق والے صارفین کو ہی موبائل سمز فروخت ہوسکیں گی۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کے صرف انہی کسٹمر سروس سینٹرز ، فرنچائز اور مقررہ مراکز کو سموں کی فروخت کی اجازت حاصل ہوگی جن کے پاس بائیو میٹرک تصدیق کرنیوالی مشینیں دستیاب ہوںگی، کامیاب بائیومیٹرک کے 30 منٹ کے اندر سم فعال ہوجائے گی۔ قومی سلامتی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم لایا گیا ہے تاکہ بوگس سموں کے ذریعے دہشت گردی سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...