اسلام آباد(ثناء نیوز) ملک میں زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے رواں مالی سال کے دوران آبپاشی کے منصوبوں کیلئے 35 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان منصوبوں میں چھوٹے اور درمیانے ڈیمز، تاخیر کا شکار ڈیم، نہریں اور موجودہ آبپاشی نظام کو بہتر بنانے کے منصوبے شامل ہیں۔پانی کے رسائو کو روکنے کیلئے پنجاب، سندھ اور خیبر پی کے کے تھور کا شکار علاقوں میں آبپاشی کے نظام کو پختہ کرنے کا پروگرام جاری ہے۔