واشنگٹن (آئی این پی) سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی ہوشربا انکشافات پر مبنی آڈیو منظرعام پر آگئی۔ آڈیو کے مطابق بل کلنٹن نائن الیون سے قبل اسامہ بن لادن تک پہنچ گئے تھے لیکن انہوں نے موقع ملنے کے باوجود اسے نہیں مارا۔ سابق امریکی صدر کی یہ گفتگو نائن الیون سے قبل کی ہے۔ بل کلنٹن نے اسامہ کی تعریف کرتے ہوئے اسے سمارٹ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اس کے بارے میں بہت سوچا۔ اسامہ کو مارنے کیلئے انہیں قندھار کے گاؤں پر حملہ کرنا پڑتا اور تین سو خواتین اور بچے مارے جاتے۔ اگر وہ ایسا کرتے تو ان میں اور اسامہ میں کوئی فرق نہیں رہتا اسلئے انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
موقع ملنے کے باوجود اسامہ کو نہیں مارا‘ بل کلنٹن کے انکشافات پر مبنی آڈیو منظر عام پر آگئی
Aug 02, 2014