وزارت پانی و بجلی نے کروڑوں کی خوردبرد کے الزام میں 3 افسروں کو برطرف کردیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزارت پانی و بجلی نے کروڑوں روپے کی خوردبرد کے الزام میں تین اعلیٰ افسروں کو عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایکسیئن ہیکو آپریشن لطیف آباد طارق بجارانی‘ ایکسیئن آپریشن نواب شاہ‘ اشوک کمار‘ ایکسیئن کوٹری امتیاز احمد قریشی کو کروڑوں روپے کی جعلی ایڈجسٹمنٹس کے جرم میں برطرف کیا گیا ہے۔ یہ تینوں آفیسر بوگس ایڈجسٹمنٹوں کے کیس میں ملوث پائے گئے تھے۔ طارق بجارانی ایکسین نے اپنے علاقہ میں 7 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کی کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ کی سہولت دی تھی۔ ایکسین کوٹری امتیاز احمد قریشی نے 4 کروڑ ساٹھ لاکھ کی ایڈجسٹمنٹ سہولت دی تھی اور ایکسین اشوک کمار نے نواب شاہ میں نو کروڑ 36 لاکھ روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن