کابل (اے این این) حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی نے افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر محمد منصور کے انتخاب کو بہترین اور شریعت کے مطابق قرار دیتے ہوئے طالبان جنگجوو¿ں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہمی اتحاد اور اتفاق کو برقرار رکھیں اور دشمنوں کے منفی پراپیگنڈا پر کان نہ دھرےں۔ طالبان کے درمیان اختلاف کے نہ صرف افغا ن عوام پر منفی اثرات مرتب کرینگے بلکہ عالم اسلام کے مسلمان بھی اختلاف کے شکار ہوجائیں گے۔ جلال الدین حقانی کا پیغام ایسے موقع پرجاری ہوا ہے جب میڈیا رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ وہ ایک سال قبل انتقال کرگئے ہیں۔ افغان طالبان کی ویب سائٹ پرجاری پیغام میں جلال الدین حقانی نے کہا کہ ملا عمر کی مخلصانہ خدمات کو امت مسلمہ پرناقابل فراموش احسان سمجھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں عظیم مقام اور انکے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان کے ایک گروپ نے حقانی گروپ کے سربراہ مولانا جلال الدین حقانی کے انتقال کی خبر کی تردید کردی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جلال الدین حقانی کی موت کی خبروں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ افغان طالبان کی ویب سائٹ پر جای کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے جلال الدین حقانی بیمار تھے، اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔
حقانی/ تردید
حقانی کے انتقال کی خبر بے بنیاد ہےذبیح اللہ مجاہد‘ملا اختر کا انتخاب شریعت کے مطابق ہے: طالبان ویب سائٹ پر جلال الدین حقانی کا بیان
Aug 02, 2015