فیروز والا (نامہ نگار) تحصیل فیروز والا بھر اور مریدے، شرقپور، نارنگ میں عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں کے کلینک عوام میں موت بانٹنے لگے۔ محکمہ صحت ان کے خلاف مستقل کارروائی کرنے کی بجائے اکا دکا عطائیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بعد ان کو کل چھٹی دے رکھی ہے۔ عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے مختلف مقامات پر متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ڈرگ انسپکٹر اور ان کے عملے کلینکوں کے مالکان سے منتھلی حاصل کر رہے ہیں۔ میڈیکل سٹوروں پر مالکان نے بڑے ناموں والے ڈاکٹروں کے بورڈ نصب کر رکھے ہیں۔