بہاولنگر( نمائندہ نوائے وقت )ڈی سی او بہاولنگر سیدحیدراقبال نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلا بی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں،کسی بھی نا گہا نی صورتحال کے پیش نظر ریلیف کیمپ قائم کر کے وہاں پینے کے لئے پانی،خشک دودھ، چائے کی پتی ، چینی ، آٹا، گھی ، دالیں ، بسکٹ اور دیگر اشیاءمہیا کردےں گئےں۔محکمہ صحت کے تمام ہسپتا لو ں ، بنیادی مراکز صحت مےں سانپ کا ٹنے سے بچنے کی حفا ظتی وےکسےن کا تمام ہسپتالو ں مےں مو جو د گی کو یقینی بنا یا دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہد اےات جاری کےں ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ علاقو ں مےں سےلابی صورتحال سے متعلق درےائی آبادی والے علاقو ں مےں کمےٹےا ں بنائی گئیں ہیں تاکہ آبادی کے انخلاءاورامداد ی کامو ں کو برقت شروع کےا جا سکے۔ دریائے ستلج کے ساتھ واقع حفاظتی بند وں کی نگرانی کی جارہی ہے مون سون کی بارشوںکے پانی کا اخراج اور سیم تھور کے نالوں کی صفائی محکمہ ایری گیشن کے ذریعے کروائی جارہی ہے تاکہ ناگہانی صورت حال سے نپٹا جاسکے۔