چاول کا ریٹ کم ہونے سے کسان پریشانی کا شکار ہیں: رضوان اقبال

پا کپتن (نا مہ نگار)اری فائن چاول کی فصل تیار ہے مارکیٹ میں ریٹ کم ہونے کی وجہ سے کسان پریشانی کا شکار ہیں۔ مارکیٹ میں اری فائن کا ریٹ پانچ سو روپے سے چھ سو روپے تک جو کہ مونجی کی پیداوار کی لاگت بھی پوری نہیں کر رہا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے صدر رضوان اقبال نے کہا کہ مکئی کی فصل بھی کسانوں کو سستے داموں بیچنا پڑی 6 اری فائن کا ریٹ گزشتہ سال ایک ہزار سے 1200 تھا گزشتہ سال چاول کی فصل کا ریٹ کم ہونے پرکسان اتحاد کے احتجاج پر حکومت نے 5ہزار روپے سبسڈی کا وعدہ کیا جو کہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔مالکان کسان سے سستے داموں فصلیں خرید کر مہنگی مصنوعات بناتے ہیں ۔کسانوں کو آئے روز احتجاج پر مجبور کیا جاتا ہے او ر اگر کسانوں کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کسان پنجاب اسمبلی کے سامنے دھر نا دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صرف مل اور فیکڑی مالکان کو نواز رہی ہے اور کسانوں کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیح نہیں۔کسانوں کا احتجاج روکنے کے لئے ان سے صرف جھوٹے وعدے کئے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...