بھارت نے مزید پانی چھوڑا تو ستلج میں بھی سیلاب آ سکتا ہے: سیف اللہ ساجد

بورے والا (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد نے کہا کہ دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے، محکمہ مال،ٹی ایم اے، پولیس، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے ملازمین کو ڈیوٹی پر تعینات کر دیا ہے۔ اگر بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی مزید چھوڑا گیا تو دریائے ستلج کے بیٹ اور اسکے کناروں پر آباد 22 سے زائد دیہات اور بستیاں متاثر ہو سکتی ہیں تحصیل انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نبٹنے کے لیے ٹی ایم اے میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جہاں 24گھنٹے سیلاب کی صورتحال مانیٹر کی جائے گی۔



ای پیپر دی نیشن