کراچی (صباح نیوز+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں 3 دہشت گرد اور ایک کالعدم جماعت کا کارکن مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر میں سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ شہر میں جناح کالونی میں ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم کا کارکن مارا گیا۔ اورنگی ٹائون میں 2 دہشت زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے۔ لیاری گینگ وار گروپ کے 3کارکن بھی پکڑے گئے۔ دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں ملزم عبدالرحیم کو 14سال قید کی سزا سنا دی۔ جنوبی افریقہ سے فون پر بھتہ طلب کرنے والے ارسلان کو 7سال قید کی سزا سنائی گئی۔
کراچی: مقابلے میں 3 دہشت گرد، کالعدم جماعت کا رکن مارا گیا
Aug 02, 2015