پی ٹی آئی کے 25 ارکان قومی اسمبلی نے غیرحاضری کی 6 ماہ کی تنخواہوں کے چیک شیریں مزاری کو دیدیئے

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے 6 ماہ کی غیرحاضری کے دوران لی گئی تنخواہیں وزیراعظم سیلاب ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کی جانب سے ترجمان شیریں مزاری پر ارکان سے چیک جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 میں سے 25 ارکان نے اپنے غیر حاضری کی اکتوبر سے مارچ تک کے سوا 4 لاکھ روپے کے علیحدہ علیحدہ چیک شیری مزاری کو جمع کرا دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ہر ممبر رکن نے وزیراعظم سیلاب ریلیف فنڈ کے نام پر علیحدہ علیحدہ چیک لکھ کر انہیں شیریں مزاری کو جمع کرادیا۔ 3 ارکان خیبر پی کے میں سیلاب کی وجہ سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...